Friday, 7 December 2018

luck is not equal to skill






           



ایک شخص جسے لوگ ٹڈا کہتے تھے‘ اپنی بیوی کو لیکر اپنے مقامی گاﺅں سے نکل کر دوسرے گاﺅں میں سیٹل ہوگیا۔ فیصلہ کیا اس نئے گاﺅں میں نئی شناخت پیدا کروں گا اب لوگ مجھے ٹڈا نہیں پیر صاحب کہے گے۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے ؟ جواب دیا اس گاﺅں کے چوہدری کی بہن کے پاس ایک قیمتی ہار ہے بس تم وہ ہار کسی طرح چراکر لے آﺅ‘ پھر دیکھتی جاﺅ‘بیگم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہار کمال مہارت سے چرایا اور لاکر ٹڈے کو دے دیا‘دوسری جانب گاﺅں میں ہنگامہ ہوگیا ہار کی چوری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی‘ٹڈے نے اپنی بیوی کو کہا جاﺅ جاکر چوہدری کی بہن کو بتا آﺅ کہ میرا خاوند بہت بڑا بزرگ ہے ‘لوگوں کی گمشدہچیزیں برآمد کرتا ہے۔اس بات پر چوہدری اپنے گھرانے اور گاﺅں والوں کو ساتھ لیکر ٹڈے کے ہاں حاضر ہوگیا اور پیر صاحب سے کہا جی بتائیے ہمارا ہار کہاں ہوسکتا ہے۔ ٹڈے نے راتوں رات ہار چوہدری کے گھر کی چھت پر پھینک دیا تھا‘ بتایا آپ کا ہار کسی نوکرانی نے چرایا تھا جس نے بعد میں خوفزدہ ہوکر آپ کی چھت پر پھینک دیا‘جاکر اٹھا لووہاں سے۔ ہار ملنے کے بعد اس ابتدائی کرامت پر سارا گاﺅں پیر صاحب کا مرید ہوگیامگر چوہدری جو اندھوں میں کانا راجہ تھا اسے پیر صاحب کھٹکنے لگا‘ گاﺅں والوں کو سمجھایا کہ یہ شخص مجھے فراڈ معلوم ہوتا ہے مگر گاوں والے انکار کرتے رہے‘ چوہدری نے پیر صاحب کو ایک اور آزمائش میں ڈالا مگر خوش قسمتی سے وہ اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوگیا‘لوگوں نے چوہدری کو سمجھایا کہ اب بس کرو بزرگوں پر شک نہیں کیا جاتا‘ چوہدری پریشان ہوگیا اور عہد کرلیا جو بھی ہو میں اس پیر کا بھانڈا پھوڑ کے ہی چھوڑں گا‘آخر ایک دن چوہدری نے اعلان کیا کل کھلے میدان تمام گاوں کے لوگ اکٹھے ہونگے اگر پیر صاحب نے بتا دیا کہ میرے ہاتھ میں کیا ہےتو میں سب کے سامنے اس کے ہاتھ پر بیت ہوجاونگا‘سب لوگ پیر سمیت میدان میں پہنچ گئے چوہدری گھر سے نکلا تو سوچتا رہا ہاتھ میں کیا پکڑا جائے؟ اچانک اس کی نظر ایک ٹڈے پر پڑ گئی اس نے پکڑنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو وہ پھدک گیا ، پھر ہاتھ بڑھایا پھر پھدک گیا ، تیسری دفعہ میں پکڑا گیا۔چوہدری مجمعے میں پہنچا اور سوال کیابتاﺅ‘ میری مٹی میں بند ہے کیا‘اس سے پہلے کہ پیر صاحب جواب دیتا کہ” ناز پان مسالہ“ایک گہری سوچ میں پڑ گیا‘ اسے اپنی شامت نظر آئی‘ دو بار تو جیسے تیسے بچ گیا تھا مگر اس بار بچنا ناممکن تھا لہٰذا مایوسی میں آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور اپنے آپ کو کوستے ہوئے کہا‘ہائے رے ٹڈے پہلی چھلانگ میں تو بچ گیا تھا‘ دوسری چھلانگ میں بھی بچ گیا مگر اب تیسری دفعہ تم گرفت میں آگئے۔یہ سنتے ہی چوہدری ٹڈا المعروف پیر صاحب کے پاﺅں سے لپٹ گیا دھاڑے مار مار کر معافیاں مانگیں‘ کہا کوئی مانے نہ مانے میں مانتا ہوں کہ تم پیر ہو مرشد ہو۔۔

Sunday, 22 April 2018

Friday, 16 March 2018

Sri Devi


ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے ان کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔ سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں ان کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن
ب ان کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں اور اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کردنیا

Aisha gula lai

بہاولپور(نیوزڈیسک) جوتا سیاست کے بعدانڈہ سیاست، عائشہ گلالئی کو انڈے پڑ گئے۔عائشہ گلالئی پر بہاولپور میں حملہ ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی پر بہاولپور میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے گندے انڈے پھینک دیئے ۔عائشہ گلالئی بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کیلئے گئیں تھیں۔جوتا سیاست کے بعدانڈہ سیاست، عائشہ گلالئی کو انڈے پڑ گئے

Thursday, 15 March 2018

Beating India by Pakistan

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جاری کردہ ’’عالمی خوشی کی رپورٹ 2018‘‘ میں پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ برس کی نسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ’’خوش ترین‘‘ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں،
جب کہ امریکا کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس آمدنی، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھاگیا ہے۔گزشتہ برس 2017 میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پانچویں اور ناروے پہلے نمبر پر تھا جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا گزشتہ برس 14 ویں نمبر تھا تاہم اس سال 4 درجہ تنزلی کے بعد امریکا 18 ویں پوزیشن پرآگیا ہے جب کہ برطانیہ 19 ویں اور متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر ہے۔