Friday, 16 March 2018

Sri Devi


ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے ان کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔ سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں ان کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن
ب ان کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں اور اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کردنیا