Thursday, 15 March 2018

raju town

سرکاری دستاویز کے مطابق خلافت عثمانیہ کے عہد میں بغداد سے اناطولیہ ریلوے کے درمیان “راجو ٹاؤن” ایک اہم مقام کی حیثیت رکھتا تھا۔ پہلی جنگ عظیم اور ترکی کی جنگ آزادی کے دوران بھی دفاعی لحاظ سے یہ اہم مقام رہا۔اناطولیہ بغداد ریلوے 1914ء میں قائم کی گئی جو حلب سے ہوتی ہوئی تل رفات اور قتمہ سے عفرین میں داخل ہوتی تھی اور راجو اور اکباس پر رکتی تھی۔
گذشتہ روز ترک فوج نے آزاد شامی فوج کی مدد سے اس اہم مقام کو دہشتگردوں سے آزاد کروا لیا۔ ترکی کی فتح کا جھنڈا لہراتے ہوئے فوجیوں نے عہد عثمانی کے فوجی نغمے گائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
ترکی نے شام کے علاقے آفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون میں گذشتہ روز اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عفرین میں آزاد ہونے والے مقامات کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے اور 2700 سے زائد دہشتگرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment