Thursday, 15 March 2018

Sultan Muhammad Saleh

کیا عجیب اتفاق ہے نا کہ سائنسدان سلطان محمد صالح العذل (50 سال) بھی اسی مرض میں مبتلا ہیں، جس میں"اسٹیفن ہو کینگ" مبتلا تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے امریکی یونیورسٹی "پورٹ لینڈ" سے 1980 میں تعلیم امتیازی نمبروں سے مکمل کی۔ آپ کا مقالہ "ایٹمی ریکٹر" کے بارے میں تھا جس کو ممتاز قرار دیا گیا۔ پھر Franklin Covey سینٹر سے اکیسویں صدی کے حوالے سے تحقیق کر کے ڈگری لی۔ اور تو اور، ڈاکٹر صاحب بھی "Human and Disasters" کتاب کے مولفین میں سے ایک ہیں ...
اس وقت دنیا میں تقریبا دس مختلف بڑی کمپنیوں کے بھی ڈائریکٹر ہیں جن میں سے ہر ایک میں دسیوں ہزار لوگ آپ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ چونکہ ڈاکٹر صاحب مسلمان ہیں اس لیے میڈیا ان کا ذکر نہیں کرتا۔ ایسے ہزاروں نامور مسلمان سائنسدان ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں مگر انسانیت کو ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کیونکہ انسانیت مغرب کے گود میں سر رکھ کر سورہی ہے ...
اور ہاں!
میرے قابل احترام قارئین کرام یہ کم فہم و گستاخ فرحان آپ سے عاجزانہ التماس کرتا ہے کہ آپ بھی اس معلومات کو کو اپنی دنیائے فیس بک پر کسی سے شئیر مت کیجئے گا، کہ کہیں ایسا نہ ہو کے ہمارے #مسلمان_لیجنڈ_سائنسدان کا بھی دنیا کو علم ہو جائے!!!
#طالب_دعا : #فرحان_بن_عبد_الرحمٰن ..

No comments:

Post a Comment