Saturday, 11 February 2017

قنون کی باتیں ... سامان جہیز .. کچھ ضروری باتیں

قنون کی باتیں ... سامان جہیز .. کچھ ضروری باتیں ..عام طور پر لوگ اپنی بیٹیوں کو انکی شادی پر لاکھوں کا سامان جہیز دیتے ہے مگر ااگر بعد مے طلاق یا جھگڑا ہو جائے تو وہ جہیز کے حصول کا جب کیس کرتے ہے تو اکثر لڑکے والے کورٹ مے جہیز سے مکر جاتے ہے ..سو ایسی صورت میں جہیز ثابت کرنا بڑا مسلا بن جاتا ہے ..سو یہ چاہے کے جب بیٹی کو رخصت کرے تو کوشش کرے کے سامان جہیز کی فهرست پر لڑکے والو ن کےدستخط کروا لیے جائیں ..یہ ممکن نہ ہو تو کسی موبائل سے سامان جہیز جانے کی ویڈیو بنا لی جائے .. اسی طرح یہ بھی دیکھنے مے آیا ہے کے طلاق وغیرہ کی صورت مے کچھ لڑکے والے پنچایتی طور پی خود ہی سامان جہیز لڑکی والوں کو دے دیتے ہے ..اس بابت یا تو لڑکی والو سے کوئی سامان وصول کرنے کی کوئی تحریر لیتے ہی نہی یا پھر لڑکی کے بھایوں وغیرہ سے رسید لے لیتے ہیں ..یہ بھی ٹھیک نہی ..سال 2006 اور سال 2016 میں سپریم کورٹ نے بھایوں کے سامان جہیز وصولی کی رسید کے باوجود خاتون کا سامان جہیز کا کیس ڈگری کر دیا اورقرار دیا کے بھایوں کے پاس سامان وصول کرنے کا بہن کی طرف سے کوئی اختیار نہی تھا ..سو لڑکے والو کو بھی چاہے کے اگر وہ سامان جہیز دینا بھی چاہتے ہیں تو پنچایتی طور پی ہر گز نہ دے ..بلکے لڑکی والوں سے کہیں کہ وہ فیملی کورٹ مے سامان جہیز کی وصولی کا کیس کریں ..پھر اس کیس مے راضی نامہ کی درخواست دے کر بذریہ کورٹ سامان لڑکی والوں کے حوالے کرے اور اس بابت لڑکی کا بیان کورٹ میں کروایں ...جس کی تصدیق اس کا وکیل کرے گا .اس طرح لڑکے والے بھی مستقبل میں محفوظ ہونگے

No comments:

Post a Comment